- مکرم فہیم احمدناگی۔لندن سے لکھتے ہیں:
الحمدللہ! خداتعالیٰ کے فضل اوررحم سے اورحضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعاؤں اور سرپرستی اور آپ کی محنت سے روزنامہ الفضل آن لائن روزبروز ترقی کر رہا ہے اور اپنے اعلیٰ اور معیاری مضامین کے وجہ سے احباب جماعت کی توجہ کامرکزبن رہا ہے۔اس ضمن میں آپ اور آپ کی پوری ٹیم مبارک بادکی مستحق ہے۔
آج مورخہ 19جنوری 2022ء کے الفضل میں مطبوعہ ’’ایڈیٹر کے نام خط‘‘ میں مکرم منورعلی شاہد۔ جرمنی کاخط پڑھا۔جس میں انہوں نے تجویزدی ہے کہ ’’یادرفتگان‘‘ کے عنوان سے جاری سلسلہ کو مستقل جاری رکھا جائے ۔جس کے بہت سے مفید پہلوؤں پرانہوں نے روشنی ڈالی ہے۔ تجربہ میں یہ بات آئی ہے کہ جب ایسے مضامین شائع ہوتے ہیں تو وہ افرادجماعت جوکسی بھی وجہ سے نظام ِجماعت سے تعلق میں کمزور ہوجاتے ہیں۔وہ اپنے بزرگوں کا ذکر اور اُن کے اخلاص و قربانیوں کاپڑھ کر پھر سے جماعت کے قریب ہوناشروع ہوجاتے ہیں۔ اس طرح اصلاح کا ایک پہلو بھی نکل آتا ہے۔ لہٰذا میری بھی یہ درخواست ہے کہ اس سلسلہ کو مستقل کر دیا جائے اور زیادہ سے زیادہ یادرفتگان پر مضامین دئے جائیں ۔ جزاکم اللہ احسن الجزاء۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی ٹیم کو اس خدمت عظیم کی بہترین جزائے خیر دے۔آمین۔











