• 13 ستمبر, 2026

قطعات

جن کو ملتا ہے خلافت کا مقام
چاہتے ہیں دل سے وہ سب کا بھلا

خوابِ غفلت سے جگاتے ہیں ہمیں
اپنی تقریروں سے ہم کو وہ سدا

—***—

ہمیں بخشی ہے مولیٰ نے خلافت آسمانی بھی
دکھائی ہے ہمیں مولیٰ نے اس کی کامرانی بھی

خلافت نے ہمیں ہر اک اندھیرے سے نکالا ہے
خلافت کی ہی برکت سے ملی ہے شادمانی بھی

(خواجہ عبدالمومن۔ ناروے)

Read Previous

مشکل سے بچنے پر بھی شکرگزار ہونا چاہئے

Read Next

36واں جلسہ سالانہ آئیوری کوسٹ

Most Popular