- مکرمہ مبارکہ شاہین ۔جرمنی سے لکھتی ہیں :
حضرت مصلح موعود ؓ کے حوالے سے شائع کردہ شمارہ جات میں انکی سیرت و سوانح کے بہت خوبصورت مضامین پڑھنے کو ملے۔ الفضل میں اب بہت سے نئے لکھنے والوں کے نام بھی نظر آتے ہیں۔ آپ ماشاءاللہ اتنی محنت، پیار اورمحبت سے لوگوں کو لکھنے کی طرف مائل کرتے ہیں کہ لگتا ہے کہ واقعی اولو الایدی والابصار آپ کو مل رہے ہیں۔ نئے آنے والوں کی چھوٹی چھوٹی تحریریں بھی بہت اثر انگیز ہوتی ہیں۔ قلم کی ترقی کا دور ہے، اللہ پاک مسیح پاک علیہ السلام کے ماننے والوں کی قلموں میں بہت زور ڈالے اور انکی تحریروں کا زمانہ پہ نیک اثر ہو۔ بقلم خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام
؎اس ڈھب سے کوئی سمجھے بس مدعا یہی ہے
اللہ تعالیٰ آپ کےاور آپ کی ٹیم کے ساتھ ہو اور اپنے فضلوں سے نوازے۔ آمین۔
- مکرمہ صادقہ چوہدری ۔کینیڈا سے لکھتی ہیں:
مورخہ 18۔19 فروری2022ء کے شمارجات الفضل آن لائن ،یوم مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ کے حوالے سے بہت عمدہ ہیں۔
’’اپنی رضا مندی کے عطر سے ممسوح کیا‘‘۔ ایک سے بڑھ کر ایک مضامین ہیں۔ ماشاء اللہ۔ مضامین پڑھتے ہوئے آنکھیں بھیگ گئیں۔حضرت مصلح موعود ؓپر اللہ تعالیٰ کی بے بہارحمتیں اور برکتیں ہوں۔ اور ہمارے لئے اتنے مؤثر مضامین پیش کرنے والوں کو جزاہم اللّٰہ۔ کیا کیا دیکھا دیا، کہاں کہاں پہنچا دیا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بہترین جزائے خیر عطا فرمائےاور اپنی حفظ و امان میں رکھے، آمین ثم آمین۔











