• 15 ستمبر, 2026

عشق ایسا ہوا خلافت سے

عشق ایسا ہوا خلافت سے
جینا مرنا مرا خلافت سے
کشمکش میں حیات گزری ہے
سیدھا رستہ ملا خلافت سے
میرا ایمان اپنے مولا پر
اور پختہ ہوا خلافت سے
اپنے آقا کا پیار دیکھا تو
پیار ہوتا گیا خلافت سے
چھوڑ دو انتظار عیسیٰ کا
آؤ پائیں جِلا خلافت سے
اس نے منزل کو پا لیا، زاہد!
’’ربط جس کا رہا خلافت سے‘‘

(سید طاہر احمد زاہد)

Read Previous

مستقل مزاجی سے قرآنِ کریم پڑھانا

Read Next

خلافت سے وابستگی

Most Popular