• 8 نومبر, 2025

آج کی دعا

امام جماعت احمدیہ عالمگیر سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعاؤں کی تازہ تحریک

درود شریف

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّعَلیٰٓ اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلیٰٓ اِبْرَاہِیْمَ وَعَلیٰٓ اٰلِ اِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّعَلیٰٓ اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلیٰٓ اِبْرَاہِیْمَ وَعَلیٰٓ اٰلِ اِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔

استغفار

‎اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ رَبِّىْ مِنْ کُلِّ ذَنۡۢبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

دنیا وآخرت میں بھلائی کی دعا

رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنۡیَا حَسَنَۃً وَّفِی الۡاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ

(البقرہ: 202)

ترجمہ:اے ہمارے ربّ! ہمیں دنیا میں بھی حَسَنہ عطا کر اور آخرت میں بھی حَسَنہ عطا کر اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔

پیارے قابل صد احترام آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز موجودہ حالات کے پیشِ نظر دعاؤں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرماتے ہیں:
اِن دنوں میں درود بھی بہت پڑھیں استغفار بھی بہت کریں۔اللہ تعالیٰ ہمارے گناہوں کو بھی معاف فرمائے اور دنیا کے لیڈروں کو بھی عقل اور سمجھ عطا فرمائے۔حضرت مسیح موعودؑنے ایک وقت میں جماعت کو خاص طور پر تلقین فرمائی تھی کہ رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنۡیَا حَسَنَۃً وَّفِی الۡاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ کی دعا بہت پڑھا کرو۔اور فرمایا تھا کہ رکوع کے بعد کھڑے ہوکے یہ دعا کیا کریں۔تو اس کو بھی آج کل بہت زیادہ پڑھنے کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ حسنات سے بھی نوازے اور ہر قسم کے آگ کے عذاب سے سب کو بچائے۔ (آمین)

(خطبہ جمعہ فرمودہ 4مارچ 2022ء)

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

رمضان میں تضرعات کا رنگ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 اپریل 2022