• 14 ستمبر, 2026

ماہِ رمضاں مرحبا

ماہِ رمضاں مَرْحَبَا

لایا ہے پیغامِ بخشش ماہِ رمضاں، مَرْحَبَا
نذر کرتی ہوں تجھے اپنے دل و جاں، مَرْحَبَا

رحمتوں کی بارشوں کا موسمِ فرحت نواز
ہو مبارک خلق کو اِصلاح ایماں، مَرْحَبَا

اس مہینے میں دیا رب نے ہمیں منشورِ دیں
نسخہ ہائے زندگی اُترا ہے قرآں، مَرْحَبَا

مانگ سکتا ہے تو ناداں! مانگ لے باغِ ارم
ہے قریبِ ہر رگِ جاں شانِ یزداں، مَرْحَبَا

روزہ داروں کو وہ دے گا اپنے دستِ خاص سے
بانٹ دے گا رحمتوں کو ساری رحماں، مَرْحَبَا

رب کا ہے احسان بشرؔیٰ! یہ مبارک ہر گھڑی
ہے سراپا برکتوں کا ماہِ رمضاں، مَرْحَبَا

(بشریٰ سعید عاطف۔ مالٹا)

Read Previous

یہ دعا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی خاص طور پر پڑھا کرتے تھے

Read Next

اعلان نکاح

Most Popular