ہمیشہ ہدایت پر قائم رہنے کی دعا
حضرت امّ سلمہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول کریم ﷺ اکثر یہ دعا کرتے تھے کہ اے دلوں کے پھیرنے والے میرے دل کو اپنے دین پر قائم کر دے۔ آپؓ فرماتی ہیں میں نے عرض کیا یارسول اللہ! کیا دل بدل بھی جاتے ہیں؟ حضورؐ نے یہ قرآنی دعا پڑھ کر سنائی اور فرمایا کہ امکانی طور پر ہر انسان کے پھسلنے کا خطرہ ہوتا ہے اس لئے یہ دعا کثرت سے پڑھنی چاہئے۔
(الدرالمنثور للسیوطی جلد2 صفحہ8)
رَبَّنَا لَا تُزِغۡ قُلُوۡبَنَا بَعۡدَ اِذۡ ہَدَیۡتَنَا وَہَبۡ لَنَا مِنۡ لَّدُنۡکَ رَحۡمَۃً ۚ اِنَّکَ اَنۡتَ الۡوَہَّابُ ﴿۹﴾
(آل عمران: 9)
اے ہمارے رب! تو ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دلوں کو کج نہ کر اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت (کے سامان) عطا کر۔ یقینا تو بہت ہی عطا کرنیوالا ہے۔
(قرآنی دعائیں ازخزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ7)
(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔جرمنی)











