• 13 اکتوبر, 2026

ایڈیٹر کے نام خط

•مکرمہ حمیرا نگہت تحریر کرتی ہیں۔
الفضل کا معیار ماشاء اللہ بہت اعلیٰ ہے۔ خاکسار اکثر اپنی دوستوں کو بھی کہتی رہتی ہے کہ الفضل کے لیے لکھیں۔ایک نظم پیشِ خدمت ہے اگر مناسب ہو تو شائع کر دیں۔

وہ خلیفہ ہے ہمارا وہ ہمارا دل ہے
ہم کو ہے جان سے پیارا وہ ہمارا دل ہے

اُس سے ہے عشق اُسی سے ہے عقیدت ہم کو
ہے وہ ہی آنکھ کا تارا وہ ہمارا دل ہے

ہم اُسی اَور ہی دوڑیں گے لہو کی مانند
وہ ہی مرکز ہے ہماراوہ ہمارا دل ہے

ایک ماں کی طرح آغوش میں لے لیتا ہے
کتنا پیارا ہے سہارا وہ ہمارا دل ہے

ہم بھی بے چین رہا کرتے ہیں اُس کی خاطر
غم نہیں اُس کا گوارا وہ ہمارادل ہے

مہدئ وقت کا نائب ہے تبھی تو ہم نے
سیدی کہہ کے پکارا ! وہ ہمارا دل ہے

Read Previous

ایم ٹی اے کے ذریعہ جلسہ برطانیہ 2022ء میں شمولیت

Read Next

ایم ٹی اے کے توسط سے جلسہ سالانہ برطانیہ میں شمولیت

Most Popular