• 14 ستمبر, 2026

آج کی دعا

اُفَوِّضُ اَمْرِیْ اِلَی اللّٰہِ اِنَّ اللّٰہَ بَصِیْرٌ بِالْعِبَادِ

(سورۃ المؤمن آیت۔45)

ترجمہ:
میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں یقیناً اللہ بندوں پر گہری نظر رکھنے والا ہے۔

یہ قرآن مجید کی پریشانی اور مشکل کے وقت کی دعا ہے۔یہ فرعون کے قریبی ایک سردار (مومن مرد) کی دعا ہے جو فرعون کےاقرباء اور بڑے سرداروں میں سے تھا۔ اور حضرت موسیٰ ؑ پر ایمان لے آیا تھا مگر اپنا ایمان مخفی رکھا ہوا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے اس کو آلِ فرعون کے مکروں کے بد نتائج سے بچالیا اور آلِ فرعون کو بہت بڑے عذاب نے گھیر لیا۔

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

Read Previous

اپنی گورنمنٹ کی اطاعت وفرمانبرداری

Read Next

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 9 جولائی 2020ء

Most Popular