• 12 دسمبر, 2025

دعا کا تحفہ

گھر سے باہر جانے کی دُعا

حضرت انسؓ بن مالک بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص گھر سے نکلتے ہوئے یہ دعا پڑھے بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلتُ عَلَی اللّٰہِ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللّٰہِ تو شیطان اُس سے دور ہو جاتا ہے اور اُسے کہا جاتا ہے تیرے لئے یہ (دعا) کافی ہے۔ تجھے ہدایت دی گئی اور تو بچایا گیا۔

حضرت امّ سلمہ ؓ کی روایت میں اِس دُعا کے کچھ الفاظ زائد ہیں۔ دونوں روایات جمع کر کے دُعا اِس طرح ہے:

بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلتُ عَلَی اللّٰہِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَعُوْذُبِکَ مِنْ اَنْ نَّزِلَّ اَوْ نَضِلَّ، اَوْ نَظْلِمَ اَوْ نُظْلَمَ،اَوْ نَجْھَلَ اَو یُجْھَلَ عَلَیْنَا

(ترمذی و ابو داؤد کتاب الادب)

ترجمہ: اللہ کے نام کے ساتھ مَیں گھر سے باہر نکلتا ہوں مَیں نے اللہ پر توکل کیا اللہ کے سوا کسی کو کوئی قوت یا طاقت حاصل نہیں۔ اے اللہ! ہم تیری پناہ میں آتے ہیں۔اس بات سے کہ ہم کوئی لغزش کھائیں یا گمراہ ہوں یا کسی پرظلم کریں یا ہم پر ظلم کیا جائے یا ہم جہالت یا نافرمانی کی کوئی بات کریں یا ہمارے خلاف جہالت کی جائے۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ103)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

دفاتر میں کام کرنے والے مربیان کیلئے حلف نامہ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 دسمبر 2022