• 15 ستمبر, 2026

چھوٹی مگر سبق آموز بات

گری پڑی چیز

کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ لوگوں کی قیمتی اشیاءگم ہو جاتی ہیں مثلاً سڑک، فٹ پاتھ، مال، اسٹور و آفس وغیرہ میں گر جاتی ہیں۔ اگر گری پڑی کوئی چیز ملے تو متعلقہ اداروں یا مال کی کسٹمر سروس انتظامیہ، پولیس اسٹیشن یا گیس اسٹیشن وغیرہ پر دے دی جائے تا کہ ڈھونڈنے پر گمشدہ مال مالک تک بحفاظت پہنچ جائے۔ یہ سنت رسولؐ بھی ہے۔

حدیث میں آیا ہے کہ ایک مرتبہ کسی آدمی نے پوچھا یا رسول اللہ اگر مجھے گری پڑی کسی کی تھیلی میں چاندی مل جائے آپؐ کا کیا ارشاد ہے؟ آپؐ نے فرمایا اس کا ظرف اس کا بندھن اس کی تعداد اچھی طرح محفوظ کر کے ایک سال تک اس کی تشہیر کرو اس دوران اگر اس کا مالک آجائے تو اس کے حوالے کر دو ورنہ وہ تمہاری ہو گئی۔

(مسند احمد)

(مرسلہ: ناصرہ احمد۔ کینیڈا)

Read Previous

آج کی دعا

Read Next

فقہی کارنر

Most Popular