• 14 ستمبر, 2026

روز جمعہ ایک اسلامی عظیم الشان تہوار ہے

’’روز جمعہ ایک اسلامی عظیم الشان تہوار ہے اور قرآن شریف نے خاص کرکے اس دن کو تعطیل کا دن ٹھہرایا ہے اور اس بارے میں خاص ایک سورۃ قرآن شریف میں موجود ہے جس کا نام سورۃ الجمعہ ہے اور اس میں حکم ہے کہ جب جمعہ کی بانگ دی جائے تو تم دنیا کا ہر ایک کام بند کر دو اور مسجدوں میں جمع ہو جاؤ۔ اور نماز جمعہ اس کی تمام شرائط کے ساتھ ادا کرو اور جو شخص ایسا نہ کرے گا وہ سخت گناہگار ہے۔ اور قریب ہے کہ اسلام سے خارج ہو اور جس قدر جمعہ کی نماز اور خطبہ سننے کی قرآن شریف میں تاکید ہے اس قدر عید کی نماز کی بھی تاکید نہیں۔‘‘

(مجموعہ اشتہارات جلد سوم صفحہ287-288 ایڈیشن 2019ء)

Read Previous

اللہ اور یوم آخرت پر ایمان

Read Next

مذہبی فاوٴنڈرز کے خلاف بولنے سے امن قائم نہیں ہوسکتا

Most Popular