• 15 نومبر, 2026

اے مسیح ا لزماں!

اے مسیح الزماں! اے مسیح الزماں!
تیرے دم سے اجالا ہوا ہے یہاں
ہر طرف تیرگی اور ظلمات تھیں
تیرے آنے سے روشن ہوا ہے جہاں

تُو نے دینِ ہدیٰ کو نمایاں کیا
تو نے شمعِ ہدیٰ کو فروزاں کیا
تو نے قرآں کی عزت کو قائم کیا
تو نے عشقِ محمد کو تاباں کیا

تیرے آنے سے ہم کو خلافت ملی
تجھ کو پانے سے ہم کو صداقت ملی
بکھرے دانے تھے تو نے سمیٹا ہمیں
اے مسیحا ہمیں تجھ سے وحدت ملی

ہم کو تقویٰ کا وجدان بھی مل گیا
ربِ کعبہ کا عرفان بھی مل گیا
جو ثریا پہ ایمان تھا جا چکا
تیرے صدقے وہ ایمان بھی مل گیا

(خواجہ عبد المومن۔ ناروے)

Read Previous

اللہ تعالیٰ کے نور سے منور

Read Next

’’میں سمجھا تھا کہ شاید یورپ مسلمان ہو گیا ہے‘‘

Most Popular