• 7 اکتوبر, 2026

دنیا میں مجھ پر سب سے زیادہ درود بھیجنے والا

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے روز اس دن کے خطرات سے اور ہولناک مواقع سے تم میں سے سب سے زیادہ محفوظ اور نجات یافتہ وہ شخص ہو گا جو دنیا میں مجھ پر سب سے زیادہ درود بھیجنے والا ہو گا۔ فرمایا کہ میرے لئے تو اللہ تعالیٰ کا اور اس کے فرشتوں کا درود ہی کافی تھا۔ یہ تو اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو ثواب پانے کا ایک موقع بخشا ہے کہ تم درود بھیجو۔

(تفسیر درمنثور بحوالہ خطبہ جمعہ 5ستمبر 2003ء)

Read Previous

فرشتے بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دعائیں دے رہے ہیں

Read Next

درود میں برکت اور حکمت

Most Popular