• 7 اکتوبر, 2026

سلام اے اُم جاہد

سلام اےاُمِّ جاہد!آپ پر اللہ کی ہو رحمت
جووقفِ نَو حسیں بچےکو دی تھی خوب تربیت
بڑی ہمت سے تنہا چاند سے بچے کو پالا تھا
خدا خود حوصلہ دے آپ کو اور صبر کی طاقت
خدیجہ! آپ تنہا تو نہیں ہیں ایسے صدمے میں
ہمیشہ ساتھ ہےاللہ کی تائید اور نصرت
بہت سی خوبیاں لے کر وہ اس دنیا میں آیا تھا
بہت ہی مختصر پائی تھی جینے کی مگر مہلت
بہت تکلیف سے گزرا تھا وہ معصوم سا بچہ
عطا کی اس کو مولا نے رضا کی دائمی جنت
وہ بے حد نیک تھااللہ سے زندہ تعلق تھا
پیارے آقا نے اس کو دعاؤں سے کیا رخصت
دعا ہے احمدی بچے سبھی ہوں چاند اور تارے
دعا ہے علم و عرفاں میں ملے سب کو بہت برکت

(امۃ الباری ناصر۔امریکہ)

Read Previous

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مورخہ 23فروری 2020ء کو مسجد دارالسلام ساؤتھ آل یوکے کا افتتاح فرما دیا

Read Next

الفضل آن لائن 26 فروری 2020

Most Popular