• 13 ستمبر, 2026

دعا کا تحفہ

شام کی دعا نمبر2

امّ المومنین حضرت امّ سلمہؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے شام کے وقت پڑھنے کے لئے یہ دُعا سکھائی تھی:

اَللّٰہُمَّ عِنْدَ اِسْتِقبَالِ لَیْلِکَ،وَ اِدْبَارِ نَہَارِکَ،وَ اَصْوَاتِ دُعَاتِکَ وَ حُضُوْرِ صَلَوَاتِکَ اَساَلُکَ اَنْ تَغْفِرَلِی

(ترمذی کتاب الدعوات)

ترجمہ: اے اللہ! تیری رات کی آمد اور تیرے دن کی واپسی اور تیرے بلانیوالوں کی آوازوں کے وقت اور تیری نمازوں کے اوقات میں مَیں تجھ سے التجا کرتا ہوں کہ تو مجھے بخش دے۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ114)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔جرمنی)

Read Previous

دیکھیں! اپنے پر تنگی کرکے قربانیاں کرنے کے طریق اور نمونے

Read Next

ایک سبق آموزبات

Most Popular