حضرت مسیح موعودؑ فر ماتے ہیں۔
 ’’ میں التزاًما چند دعائیں ہر روز مانگا کرتاہوں۔
 اوّل ۔ اپنے نفس کے لئے دعا مانگتا ہوں کہ خداوند کریم مجھ سے وہ کام لے جس سے اس کی عزت و جلال ظاہر ہو اور اپنی رضا کی پوری توفیق عطا کرے۔
 دوم ۔ پھر اپنے گھر کے لوگوں کے لئے دعا مانگتا ہوں کہ ان سے قرۃ عین عطا ہو اور الله تعالیٰ کی مرضیات کی راہ پر چلیں۔
 سوم ۔ پھر اپنے بچوں کے لئے دعا مانگتا ہوں کہ یہ سب دین کے خدام بنیں۔
 چہارم ۔ پھر اپنے مخلص دوستوں کے لئے نام بنام
 پنجم ۔ اور پھر ان سب کے لئے جو اس سلسلہ سے وابستہ ہیں خواہ ہم انہیں جانتے ہیں یا نہیں جانتے۔‘‘
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 309)
 
			 
					 
                                                                     
                     
                     
                     
                     
                    










