• 18 اکتوبر, 2026

اے میرے اللہ! ہمیں شیطان سے بچا

حضرت ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی اپنی بیوی سے تعلق قائم کرے تو اس وقت یہ دعا مانگے:

اَللّٰھُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطَانَ وَ جَنِّبِ الشَّیْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا

یعنی اے میرے اللہ! ہمیں شیطان سے بچا اور اس بچے کو بھی شیطان سے محفوظ رکھ جو تو ہمیں عطا فرمائے۔

نبی کریم ﷺ نے مزید فرمایا کہ جو بھی یہ دعا مانگے گا اگر ان کے لئے کوئی بچہ مقدر ہوا تو وہ شیطان کے شر سے محفوظ رہے گا۔

(صحیح بخاری، کتاب الدعوات باب ما یقول اذا اتیٰ اھلہ)

Read Previous

ارشاد باری تعالیٰ

Read Next

ازواج اور اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک حاصل کرنے کا ذریعہ

Most Popular