• 18 اکتوبر, 2026

دل پاک نہیں ہو سکتا جب تک آنکھ پاک نہ ہو

اداریہ مجریہ موٴرخہ 8؍ دسمبر 2022ء سے متاثر ہو کر موصوفہ نے یہ کلام کہا ہے۔اداریہ اس لنک پر ملاحظہ فرمائیں:

https://www.alfazlonline.org/08/12/2022/74212/

نظریں جھکا کے پیاری! تُو نظروں کو پاک کر
اپنے وجود کے سبھی چہروں کو پاک کر

دامن بچا کے راستے کے خار سے گزر
چادر کی دلکشی کو تُو سایوں سے پاک کر

پردہ تصورات کی ہر اک گلی کا ہو
زینت کی خوشبووں کو بھی زخموں سے پاک کر

مقتل میں لے کے جائے گا اک اک قدم تجھے
سن تو بدی کے خوف کو اشکوں سے پاک کر

سینوں میں نور بھر کے محبت کا آس کا
حکم خدا سے خوابوں خیالوں کو پاک کر

اس زندگی کو سچ کے ہی مصرعوں میں ڈھال لے
اور لغویات جھوٹے حوالوں سے پاک کر

دل میں جلا کے ہر گھڑی ایمان کا دیا
مضبوط کر یقین، گمانوں سے پاک کر

دیا جیم۔ فجی

Read Previous

کل کے لئے کیا جمع کیا

Read Next

تبلیغ میں پریس اور میڈیا سے کس طرح کام لیا جاسکتا ہے (قسط80)

Most Popular