• 18 اکتوبر, 2026

دعا کا تحفہ

کھانا کھانے کی دعا ئیں

حضرت ابو سعیدؓ خدری سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانا کھاتے اور پانی پیتے تو یہ دُعا پڑھتے:

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَا وَ سَقَانَا وَ جَعَلَنَا مُسْلِمِیْنَ

(ترمذی کتاب الدعوات)

ترجمہ: تمام تعریفیں اُس اللہ کے لئے ہیں جس نے ہمیں کھانا کھلایا اورہمیں پانی پلایا اور ہمیں مسلمان بنایا۔

حضرت ابو ایوبؓ انصاری کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانا کھاتے یا پانی پیتے تو یہ دُعا پڑھتے:

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَ وَ سَقٰی وَ سَوَّغَہٗ وَ جَعَلَ لَہٗ مَخْرَجًا

(ابو داؤد کتاب الاطعمہ)

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ100)

(مرسلہ:عائشہ چوہدری۔جرمنی)

Read Previous

اصلاحِ نفس کی ایک راہ

Read Next

ایک سبق آموزبات

Most Popular