• 26 نومبر, 2026

اگر میرے پاس ان جنگلی درختوں کی تعداد کے برابر اونٹ ہوتے تو مَیں …

حضرت جبیرؓ بن مطعم کہتے ہیں کہ ایک بار وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے اور آپ ﷺ کے ساتھ اور لوگ بھی تھے۔ آپ ﷺ حنین سے آرہے تھے کہ بدوی لوگ آپ سے لپٹ گئے۔ وہ آپ ﷺ سے مانگتے تھے یہاں تک کہ انہوں نے آپ ﷺ کو ببول کے ایک درخت کی طرف ہٹنے کے لئے مجبور کر دیا جس کے کانٹوں میں آپ ﷺ کی چادر اٹک گئی۔ رسول اللہﷺ ٹھہر گئے اور آپ ﷺ نے فرمایا میری چادر مجھے دے دو۔ اگر میرے پاس ان جنگلی درختوں کی تعداد کے برابر اونٹ ہوتے تو مَیں اُنہیں تم میں بانٹ دیتا اور پھر تم مجھے بخیل نہ پاتے اور نہ جھوٹا اور نہ بزدل۔

(صحیح البخاری ،کتاب فرض الخمس ،باب ماکان النبیﷺ یعطی المؤلفۃ قلوبہم و غیرہم … حدیث نمبر3148)

Read Previous

ارشاد باری تعالیٰ

Read Next

معاشرے کا امن ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھنے اور معاف کرنے سے وابستہ ہے

Most Popular