• 14 ستمبر, 2026

زمین درد پہ چمکا حسین ابن علی

زمین درد پہ چمکا حسین ابن علی
لگایا عرش نے نعرہ حسین ابن علی

علی کا راج دلارا حسین ابن علی
ہاں فاطمہ کا سہارا حسین ابن علی

کھلا گلاب کی صورت صدی کے گلشن میں
امام ابن علی یا حسیں ابن علی

جہاں جبیں یہ اطاعت کے سرزمیں پہ جھکی
وہیں پہ دل یہ پکارا حسین ابن علی

اسی کی چاند اور سورج بلائیں لیتے ہیں
تھا دین حق کا ستارہ حسین ابن علی

دکھا گیا کہ دیاؔ! لاج کیسے رکھتے ہیں
مرے نبی کا نواسہ حسین ابن علی

(دیا جیم۔ فیجی)

Read Previous

تم صادقوں کے ساتھ رہو

Read Next

پاکستان کے وقت کے مطابق جلسہ سالانہ برطانیہ 2022ء کا شیڈیول

Most Popular