• 18 اکتوبر, 2026

دعوت فکر

یارو خودی سے باز بھی آؤ گے یا نہیں؟
خوُ اپنی پاک صاف بناؤ گے یا نہیں؟

باطل سے میل دل کی ہٹاؤ گے یا نہیں؟
حق کی طرف رجوع بھی لاؤ گے یا نہیں؟

کب تک رہو گے ضد و تعصب میں ڈوبتے؟
آخر قدم بصدق اٹھاؤ گے یا نہیں؟

کیونکر کرو گے ردّ جو محقق ہے ایک بات؟
کچھ ہوش کرکے عذر سناؤ گے یا نہیں؟

سچ سچ کہو اگر نہ بنا تم سے کچھ جواب
پھر بھی یہ منہ جہاں کو دکھاؤ گے یا نہیں؟

(براہین احمدیہ حصہ دوم، روحانی خزائن جلد1 صفحہ57)

Read Previous

حقیقی محبت کی علامت

Read Next

خطاب حضور انور برموقع تقریب الوداع سابق صدر مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی

Most Popular