• 2 نومبر, 2026

روحانیت میں خود کو بڑھائیں گے تین دن

جلسہ سالانہ کے حوالے سے نظم

روحانیت میں خود کو بڑھائیں گے تین دن
اک جاگ پھر سے ہم میں لگائیں گے تین دن
گونجے گا شش جہت میں رسولِ خدا کا نام
نعتِ رسولِ پاک سنائیں گے تین دن
پھر سے لگیں گی گلشنِ احمد میں رونقیں
ہر دل میں شمعِ عشق جلائیں گے تین دن
اٹھیں ہیں عزم کر کے غلامانِ مصطفیٰ
دنیا کو اک خدا کا بتائیں گے تین دن
آؤ! خدا کے فیض کا چشمہ ہے بَہ رہا
جام مئے علوم پلائیں گے تین دن
نورِ خدا کو پاؤ گے جلوہ نما یہیں
روئے زمیں پہ نور دکھائیں گےتین دن

(حافظ مستنصر احمد قاہر)

Read Previous

الفضل آن لائن 4 اکتوبر 2021

Read Next

جلسہ کے مدّعا اور اصل مطلب

Most Popular