• 18 اکتوبر, 2026

سال نو

نیا سال یارب! بنا دے مبارک
خدایا! ملے جس میں ہر دم بشارت
وباؤں کو دنیا سے یارب! مٹا دے
جو بیمار ہیں ان کو تو ہی شفا دے
اسیروں کو یارب! رہا جلد کر دے
تو دامن اسیروں کا خوشیوں سے بھر دے
جو پابندیاں ہیں انہیں بھی ہٹا دے
خدایا! تو خوشیوں کے نغمے سنا دے
نئے سال میں ایسے جلوے دکھا دے
جو پھیلی ہے نفرت اسے تو مٹا دے
ہمیں تو عطا کر دے اپنی پناہیں
تو مومن کی سن لے خدایا! دعائیں

(خواجہ عبدالمومن۔ ناروے)

Read Previous

عہدِ سالِ نو

Read Next

اعلان نکاح

Most Popular