• 18 اکتوبر, 2026

آج کی دعا

اَللَّھُمَّ اِنَّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ جَھْدِ الْبَلآَءِ،وَدَرْکِ الشِّقآءِ،وَسُوءِ الْقَضَآءِوَ شَمَاتَۃِ الْاَعْدَآءِ

(بخاری کتاب الدعوات)

ترجمہ: ’’اے میرے اللہ میں ابتلا کی مشکل سے، بدبختی کی پکڑ سے، تقدیر شرّ سے اور دشمنوں کی ہنسی سے تیری پناہ مانگتا ہوں‘‘۔

یہ پیارے رسول حضرت محمد مصطفی ﷺ کی مشکلات دور ہونے کی جامع دعا ہے۔ حضرت ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ کو جب کوئی کٹھن امر پیش ہوتا تو یہ دعا کرتے۔

آج کل کے حالات میں یہ دعاہمیں کثرت سے کرنی چاہئے۔ اللہ تعالی پوری دنیا کو اس ابتلاء وآزمائش سے جلد نجات عطا فرمائے۔ آمین

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

Read Previous

حمدِ باری تعالیٰ

Read Next

خلاصہ خطبہ جمعہ 03 جولائی 2020ء بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد

Most Popular