• 18 اکتوبر, 2026

چھوٹی مگر سبق آموز بات

حضرت ابن مسعود ؓ سےسے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے کہ جب تم تین ہو تو تم میں سے دو الگ سرگوشی نہ کریں جب تک کہ دوسرے لوگوں کے ساتھ نہ مل جاؤ کیونکہ اس طرح تیسرے آدمی کو رنج ہوسکتا ہے۔

(مسلم کتاب الاسلام باب تحریم مناجاۃ)

ہماری ذاتی اورجماعتی محافل میں اس بات کو مدنظر رکھنےکی ضرورت ہےکہ ہم میں دو یا چند اپنی لوکل زبان میں گفتگو شروع کر دیں۔ تاکہ کسی کوگمان نہ ہوکہ ہمارےخلاف ہورہی ہے۔ ایسےمواقع پرقومی زبان میں گفتگو کرنی بہتر ہوتی ہے۔

(خالد محمود شرما ۔ کینیڈا)

Read Previous

آج کی دعا

Read Next

اولاد کو خدا تعالیٰ کے فرماں بردار بنانے کی سعی اور فکر کریں

Most Popular