• 18 اکتوبر, 2026

مسئلہ عشق کے دوام کا ہے

مسئلہ عشق کے دوام کا ہے
نوکِ نیزہ پہ سر امام کا ہے

ایک ہے کربلا کہانی میں
اور قصہ یہ ملکِ شام کا ہے

محترم ہیں حسین سب کے لیے
رشتہ بھی سب کا احترام کا ہے

اک محبت ہے اک عقیدت ہے
شعر لکھا گیا سلام کا ہے

تو بھی سمجھا نہیں ہے کربلا کو
تیرا اسلام بھی تو نام کا ہے

خیمہ زن ہیں یہاں پہ غم سارے
ذکر اک عشق اور مقام کا ہے

وہ دیا ہے نہ دنیا والوں کا
وہ دیا دل کے میرے بام کا ہے

(دیا جیم۔ فیجی)

Read Previous

شروع سے آخر تک ایک جیسی مہمان نوازی کر سکے

Read Next

انصار اللہ کا عہد

Most Popular