• 3 نومبر, 2026

خدا پر صدق دل سے ایمان رکھتا ہوں

ایک بار آنحضرتﷺ نے حضرت حارثؓ سے پوچھا کہ کیا حال ہے ؟۔ بولے یارسول اللہ خدا پر صدق دل سے ایمان رکھتا ہوں۔ آپؐ نے فرمایا ہر چیز کی ایک حقیقت ہوتی ہے تمہارے ایمان کی حقیقت کیاہے ؟ بولے دنیا سے میرا دل بھر گیا ہے اس لئے را ت کو جاگتاہوں ، دن کو بھوکا پیاسا رہتاہوں گویامجھ کو خدا کا عرش علانیہ نظر آتاہے اور اہل جنت کو باہم ملتے جلتے دیکھ رہاہوں اور گویا اہلِ دوزخ مجھے چیختے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا تم نے حقیقت کو پا لیا اب اس پرقائم رہو۔

(اسدالغابہ)

Read Previous

ارشاد باری تعالیٰ

Read Next

صحابہ سے ملا جب مجھ کوپایا

Most Popular