• 18 اکتوبر, 2026

نیا سال مبارک ہو

ہر گھڑی ہر پل مبارک ہو تمہیں یہ سال نو
چھین لے سب مشکلیں اور سب مصائب سال نو

زندگی کے ہونٹ ہوں اور ہو یہی نغمہ سرا
ہو محبت کا سفر اور ہمسفر ہو سال نو

جس طرف نظریں اٹھاؤ سامنے منزل کو پاؤ
فضل ربی ساتھ ہو جو دم قدم ہو سال نو

عافیت کا ہو جہاں !الفت بھرا ہو آشیاں
جس طرف بھی رخ کرو واں مسکرا سال نو

بھول جاؤ رنجشیں دل کی کدورت اور کسک
راحتیں اور چاہتیں لائے سدا یہ سال نو

یہ دعا شاہیں کی ہے مولا اسے کر لے قبول
ہو مبارک ہر گھڑی ہر پل مبارک سال نو

(ریحانہ شاہین۔امریکہ)

Read Previous

الفضل کی اہمیت وبرکات۔ دواجنبی احمدیوں کو ملادیا

Read Next

فلک پہ وہ ماہِ تام آیا

Most Popular