• 18 اکتوبر, 2026

سب سے پہلے نماز کا حساب لیا جائے گا

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺنے فرمایا۔ قیامت کے دن سب سے پہلے جس چیز کا بندوں سے حساب لیا جائے گا وہ نماز ہے۔اگر یہ حساب ٹھیک رہا تو وہ کامیاب ہو گیا اور اس نے نجات پالی۔ اگر یہ حساب خراب ہوا تو وہ ناکام ہو گیا اور گھاٹے میں رہا۔ اگر اس کے فرضوں میں کوئی کمی ہوئی تو الله تعالیٰ فرمائے گا۔ دیکھو! میرے بندے کے کچھ نوافل بھی ہیں۔ اگر نوافل ہوئے تو فرضوں کی کمی ان نوافل کے ذریعہ پوری کر دی جائے گی۔ اسی طرح اس کے باقی اعمال کا معائنہ ہو گا اور ان کا جائزہ لیا جائے گا۔

(ترمذی کتاب الصّلوٰة باب ان اوّل يحاسب به العبد)

Read Previous

ارشاد باری تعالیٰ

Read Next

پنجگانہ نمازوں کو ترک نہ کرو

Most Popular