• 18 اکتوبر, 2026

حیراں ہیں دیا تم نے اِسے کیسا یہ نذرانہ

کرتا رہے گا یاد تمہیں سارا زمانہ
جذبہ ہے تمہارا یہ یکتا و یگانہ

گلشن میں بہار آئی اِسی جذبہ جنوں سے
حیراں ہیں دیا تم نے اِسے کیسا یہ نذرانہ

حیاتِ جاودانی ہی ہے حقیقی خزانہ
ہاتھ میں ہر شہید کے ہے یہی پروانہ

پڑھتے رہیں گے لوگ تمہارا فسانہ
بن جائے گا یہ بھی ایک دن قومی ترانہ

یارب! ہر ایک کو ظلموں سے بچانا
بھٹکے ہوؤں کو یا رب! نیکی پہ لگانا

(ریاض محمود باجوہ۔ نوئے ویڈ جرمنی)

Read Previous

تقریب عشائیہ مجلس انصار اللہ ناروے

Read Next

آپ بڑے پاک مقصد کے لئے قادیان جا رہی ہیں

Most Popular