• 18 اکتوبر, 2026

چھوٹی مگر سبق آموز بات

ذہنی غلامی یا اندھی تقلید

آج کل نئی نسل خصوصاً مغربی ممالک میں آکر اندھی تقلید کرتے ہوئے اپنے اسلامی شعار اور تہذیب و تمدن کو بھلا دیتی ہے اور دوسری قوموں کے تمدن کو اختیار کر کے اپنی انفرادیت کھو دیتی ہے۔ یہ درست ہے کہ فی الواقع اچھی اور مفید چیز کو اچھے رنگ میں لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہر چیز کو اندھے طریقے سے اختیار کر لیا جائے ۔کسی قوم کی ذہنی غلامی بدترین غلامی ہوتی ہے۔کسی چیز کو اختیار کرتے صرف دو باتوں کا خیال رکھیں کہ اول : وہ فی الواقع اچھی ہو ،دوم : وہ اسلامی تعلیم اور شعار کے خلاف نہ ہو۔

(مرسلہ: ناصرہ احمد، کینیڈا)

Read Previous

آج کی دعا

Read Next

فقہی کارنر

Most Popular