• 2 نومبر, 2026

مغفرت بے حساب ہو جائے

مغفرت بے حساب ہو جائے
مرحمت لا جواب ہو جائے

قربِ رحمت مآب حاصل ہو
وصلِ عالی جناب ہو جائے

دل کے مالک پکار سن دل کی
ہر دعا مستجاب ہو جائے

بادِ رحمت سے اڑ کے ہر غم و فکر
ایک بھولا سا خواب ہو جائے

(درعدن ایڈیشن 2008 صفحہ96)

Read Previous

جاپانیوں کے بارہ میں تو خاص طور پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا حسنِ ظن ہے اور پیغام پہنچانے کی خواہش بھی تھی

Read Next

آج کی دعا

Most Popular