• 18 اکتوبر, 2026

دعا

مرے مولا مرے ولی و نصیر
مرے آقا مرے عزیز و قدیر
اے مجیب الدعاء سمیع و بصیر
قادر و مقتدر علیم و خبیر
دل کی حالت کو جاننے والے
اپنے بندوں کی ماننے والے
اے ودود و رؤوف ربِّ رحیم
اے غفور! اے میرے عفو و حلیم
لطف کر بخش دے خطاؤں کو
ٹال دے دور کر بلاؤں کو
شافی و کافی و حفیظ و سلام
مالک و ذوالجلال والاکرام
خالق الخلق ربی الاعلیٰ
حی و قیوم ، محیی الموتی
واسطہ تجھ کو تیری قدرت کا
واسطہ تجھ کو تیری رحمت کا
اپنے نامِ کریم کا صدقہ
اپنے فضلِ عظیم کا صدقہ
تجھ کو تیرا ہی واسطہ پیارے
میرے پیاروں کو دے شفا پیارے

(آمین)

(درعدن ایڈیشن 2008 صفحہ41
’’الفضل‘‘ 24فروری 1949ء)

Read Previous

ماں باپ کے احسانوں کا ایک انسان بدلہ نہیں اتار سکتا لیکن دعا اور حسن سلوک ضروری ہے …… مزید دعائیں

Read Next

آج کی دعا

Most Popular