• 3 نومبر, 2026

خلافت ہمارے گھروں کا دِیا ہے

خلافت ہمارے گھروں کا دیا ہے
یہ انمول تحفہ خدا کی عطا ہے

خلافت کی برکت سے سب کچھ ہےحاصل
یہ برکت کا دیا ہمیشہ جلا ہے

خلافت پہ ہم سب ہیں قربان ہر دم
سبھی مر مٹیں جب اشارہ ہوا ہے

اُدھر خوش ہوں آقا ، سبھی مسکرائیں
سکونِ قلب ہر کسی کو ملا ہے

خلافت خدا کی ہمیشہ رہے گی
جس کا خدا نے ہی وعدہ کیا ہے

خدا کی قسم یہ ، سب کو بتا دوں
کیا وعدہ جب بھی ، کیا پھر وفا ہے

خلافت ہے چاہت ، خلافت ہے طاقت
خلافت سے ہر ایک زندہ ہوا ہے

(عبدالقدیر کوکب۔ لندن)

Read Previous

آج کی دعا

Read Next

حمدیہ کلام

Most Popular