• 3 نومبر, 2026

دیوانوں کی فہرست میں اک نام بڑھا دے

دیوانوں کی فہرست میں اک نام بڑھا دے
مجھ کوبھی خلافت کے غلاموں میں بنا دے

وہ شوق جنوں سوزِ جگر مجھ کو عطا ہو
تن من ہو خلافت پہ فدا ایسی فنا دے

ہر طور مقدم کروں دُنیا پہ میں دیں کو
پیمان یہ پورا ہو مجھے ایسی وفا دے

اکناف میں دنیا کے ہو وحدت کا چراغاں
توحید کے دیپک میں جلاؤں وہ ضیا دے

سائے میں خلافت کے ہے اب امنِ جہاں بھی
اے کاش سمجھ آئے یہ عالم کو بتا دے

بے فیض نہ حافظ کی کٹی زندگی مالک
اک بار خلیفہ کی زیارت تُو کرا دے

(حافظ محمد مبرور)

Read Previous

قیدِ مسرّت ترکی میں اسیر راہ مولیٰ بننے کی داستان

Read Next

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 10 جون 2020ء

Most Popular