• 3 نومبر, 2026

درمدح حضرت مسیح موعود علیہ السلام

تجھے دیکھا تو سارے اولیاء و انبیاء دیکھے
ظہورِ اولیاء تُو ہے، بروزِ انبیاء تُو ہے

کلیم اللہ بننے کا شرف حاصل ہوا تجھ کو
خدا بولے نہ کیوں تجھ سے کہ محبوبِ خدا آیا

اندھیرا چھا رہا تھا سب،اجالا کر دیا جس نے
وہی بدر الدجیٰ تُو ہے، وہی شمس الضحٰی تُوہے

گنہگاروں کو اپنی اک نظر سے پاک کر ڈالے
خدا سے پھر ملائے جو وہ مردِ باصفا تُو ہے

وہ خاطی ہیں جو کہتے ہیں، نہیں ہے کیمیا کچھ شے
مسِ جاں کے لئے دیکھیں وہ آکر کیمیا تُو ہے

گئے اسلام کے خطرے کے دن جب سےکہ تُو آیا
خدا سے کشتی اسلام کا اب ناخدا تُو ہے

گناہ سے پاک کر ہم کو شفا بیماریوں سے دے
توہم مردوں کو زندہ کرکہ عیسیٰ سے سوا تُو ہے

(کلام ِبشیر ایڈیشن 1963 صفحہ 3۔4)

Read Previous

اسلامی بھائی چارے کی تعلیم

Read Next

مساجد کی رونق بنو اور دعاؤں پر زور دو

Most Popular