• 18 اکتوبر, 2026

ختم المرسلیں ہیں محمد مصطفیٰ ؐ

قابلِ تحسیں شریعت آپؐ کی
ہم پہ لازم ہے اطاعت آپؐ کی

آپؐ ہیں صادق امیں یا مصطفیٰ ؐ!
دنیا میں پھیلی صداقت آپؐ کی

آپؐ احمد مجتبیٰ، خیر الوریٰ
یا نبیؐ! اعلیٰ ہے سیرت آپؐ کی

دستِ شفقت سب پہ رکھا آپؐ نے
ہر کسی پر ہے عنایت آپؐ کی

آپؐ کی قربان جاؤں شان پر
کرتا ہے قرآن مدحت آپؐ کی

ہوتا ہے انصاف ہر اک سے جہاں
عدل کا پیکر عدالت آپؐ کی

جان و دل سے ہوں فدا سرکارؐ پر
بس گئی دل میں محبت آپؐ کی

اُس کو مل جائے گی جنت مومنو!
ہو عطا جس کو شفاعت آپؐ کی

اُنؐ کا بشریٰؔ ہے بہت اونچا مقام
ہو بیاں کیسے فضیلت آپؐ کی

(بشریٰ سعید عاطف۔ مالٹا)

Read Previous

قربانیوں کے اعلیٰ معیار

Read Next

سو سال قبل کا الفضل

Most Popular