• 3 نومبر, 2026

اک وعدہِ خدا تھا ليستخلفنھم

اک وعدہِ خدا تھا لَيَستخلفنھم
یہ وعدهِ خدا تھا جو ہم سے وفا ہوا

اس کی تلاش تھی رہِ جمہور پر عبث
اس کا تو شاہراہِ نبوت تھا راستہ

قصر شہی میں جستجو اس کی ہوئی مگر
اس کا وجود سطوت شاہی میں بھی نہ تھا

یہ راستہ خدا کی رضا کا ہے راستہ
کرتا ہے وہ خدا جسے چاہے اسے عطا

(جنرل ریٹائرڈ محمودالحسن نوری)

Read Previous

یہ قربانیاں جو شہدائے پاکستان نے دی ہیں، دیتے رہے ہیں، جس کی انتہا 2010ء کے سال میں بھی ہوئی، یہ قربانیاں انشاء اللہ کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی

Read Next

آج کی دعا

Most Popular