• 18 اکتوبر, 2026

’’میرا شیطان مسلمان ہو چکا ہے‘‘

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کیا کہ یا رسولؐ اللہ! کیا میرے ساتھ شیطان ہے؟ آپؐ نے فرمایا ہاں۔ پھر پوچھا کہ کیا ہر انسان کے ساتھ شیطان لگا ہوا ہے تو آپؐ نے فرمایا: ہاں۔ حضرت عائشہؓ نے حیران ہو کر عرض کیا کہ یا رسولؐ اللہ! کیا آپؐ کے ساتھ بھی کوئی شیطان لگا ہوا ہے؟ آپؐ نے فرمایا ہاں۔ مگر خدا نے مجھے شیطان پر غلبہ عطا فرمایا ہے حتی کہ میرا شیطان بھی مسلمان ہو چکا ہے۔

(صحیح مسلم کتاب صفۃ القیامۃ والجنّۃ والنار باب تحریش الشیطان)

Read Previous

ارشاد باری تعالیٰ

Read Next

خدا نے شیطان کیوں بنایا؟

Most Popular