• 18 اکتوبر, 2026

چھوٹی مگر سبق آموز بات

حکومت

’’اب دیکھو حکومت کس چیز کا نام ہوتا ہے ۔ حکومت اس بات کا نام نہیں کہ میاں، بیوی سے اپنی باتیں منوائے اور بیوی میا ں سے۔ بلکہ حکومت کا ایک خاص دائرہ ہوتا ہے یہ نہیں کہ جو بھی حکم دے اسےبادشاہ کہہ دیا جائے۔ انگریزی میں لطیفہ مشہور ہے کہ ایک بچے نے اپنے باپ سے پوچھا کہ اباجان! بادشاہ کس کو کہتے ہیں؟ باپ کہنے لگا بادشاہ وہ ہوتا ہے جس کی بات کو کوئی رد ّ نہ کر سکے۔ بچہ یہ سن کر کہنے لگا کہ اباجان! پھر تو ہماری اماں جان بادشاہ ہیں۔‘‘

(خلیفۃ المسیح الثانی ؓ از خلافت علیٰ منھاج النبوۃ صفحہ71)

(مرسلہ: ناصرہ احمد، کینیڈا)

Read Previous

آج کی دعا

Read Next

احکام خداوندی (قسط 3)

Most Popular