• 18 اکتوبر, 2026

فقہی کارنر

غیر اللہ کے لئے سجدہ

ظہر کے وقت حضور علیہ السلام تشریف لائے تو آپ کے ایک خادم آمدہ کشمیر نے بسجود ہو کر خدا تعالیٰ کے کلام اُسۡجُدُوۡا لِاٰدَمَ کو اس ظاہری الفاظ پر پورا کرنا چاہا اور نہایت گریہ زاری سے اظہار محبت کیا مگر حضور علیہ السلام نے اسے اس حرکت سے منع فرمایا اور کہا کہ ’’یہ مشرکانہ باتیں ہیں ان سے پر ہیز چاہئے۔‘‘

(اخبار بدر نمبر6 جلد4 موٴرخہ 18؍فروری 1905ء صفحہ3)

(داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

Read Previous

ایک سبق آموزبات

Read Next

بزہد و ورع کوش و صدق و صفا و لیکن میفزائے بر مصطفٰی

Most Popular