• 18 اکتوبر, 2026

خلافت کا علم تھامے

صداقت کا علم تھامے
خلافت کا علم تھامے

چلے ہیں کارواں لے کر
محبت کا علم تھامے

ہمیں ہیں آج دنیا کی
امامت کا علم تھامے

کھڑے ہیں خوش نصیبوں میں
خلافت کا علم تھامے

لیے حاضر ہیں جان و دل
عقیدت کا علم تھامے

بھلا بیٹھے ہیں سب قصے
حقیقت کا علم تھامے

سدا صبح و مسا گذرے
اطاعت کا علم تھامے

ہمیں سب کچھ ملا زاہد
جماعت کا علم تھامے

(سید طاہر احمد زاہد)

Read Previous

آج یہ ذمہ داری احمدیوں پر سب سے زیادہ ہے

Read Next

احکام خداوندی (قسط 57)

Most Popular