• 18 اکتوبر, 2026

سب خطاؤں کو درگزر کیجے

سوچ اپنی ہی معتبر کیجے
ذکر مولا کا جس قدر کیجے

آرزو ہو خدا کو پانے کی
سجدے اشکوں سے روز تر کیجے

ہم نے سیکھا ہے اپنے دشمن کی
سب خطاوٴں کو درگزر کیجے

گو نصیحت اثر بھی کرتی ہے
پر نصیحت بھی مختصر کیجے

ایک پتلا ہے گیلی مٹی کا
ناز خود پر نہ اے بشر! کیجے

جس نے آنا تھا آچکا کب کا
ساری دنیا کو یہ خبر کیجے

ہے دعاؤں پہ جو یقیں زاؔہد!
پھر نہیں خوف رتی بھر کیجے

(سید طاہر احمد زاہد)

Read Previous

بیہودہ رسم و رواج اور لغو حرکات

Read Next

لیکچر بعنوان ’’جدید طبیعیات پر ایک تعارفی نظر‘‘

Most Popular