• 18 اکتوبر, 2026

آج کی دعا

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ خَیْرَھَا وَ خَیْرَ مَا فِیْھَا وَ خَیْرَ مَا اُرْسِلَتْ بِہ وَ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّھَاوَ شَرِّ مَا فِیْھَاوَ شَرِّ مَا اُرْسِلَتْ بِہ

ترجمہ: ’’اے میرے خدا! میں تجھ سے اس آندھی کی خیر چاہتا ہوں اور وہ بھلائی چاہتا ہوں جو اس میں ہے،اور جس کے لئے اسے بھیجا گیا ہے۔ اور میں تجھ سے اس آندھی کے شر سے پنا ہ چاہتا ہوں جو اس میں مخفی ہے اور جن شر انگیز اور نقصان دہ حالات کے لئے بھیجا گیا ہے ان سے بھی پناہ چاہتا ہوں‘‘۔

یہ پیارے رسولِ اکرم ﷺ کی آندھی کے شر سے بچنے کی دعا ہے

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب آندھی آتی تو آنحضرت ﷺ یہ دعا کرتے تھے۔

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

Read Previous

اپنی بیٹی کو یہ بھی بتایا کہ اصل چیز یہ سادگی ہی ہے

Read Next

غزل

Most Popular