• 18 اکتوبر, 2026

چھوٹی مگر سبق آموز بات

اللہ حساب دان

زندگی کی اونچ نیچ میں یہ بات یاد رکھنی ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ انسان کی زندگی میں درپیش ہر دکھ درد کا حساب رکھنے والا ہے۔ انسان کو خدا کا دامن اس امید اور یقین پر پکڑے رکھنا چاہیے کہ ایک علیم و خبیر ہستی ایسی ہے جو دکھے دل کے ساتھ صبر کرنے پر اس کے دل کی حالت سے خوب واقف ہے۔ وہ حساب دان ذات رات کی تنہائیوں میں اس کی ایک ایک بے چین کروٹ سے آگاہ درد کے انتہائی لمحوں میں بہتے ہوئے آنسوؤں سے باخبر ہر تکلیف کا حساب رکھے ہوئے ہے۔ اور اسی کے پاس سب مشکلات کا حل ہے جو صرف اس کے ایک کُن کا محتاج ہے۔ پس اللہ کا دامن ہاتھ سے کبھی کسی حالت میں نہ چھوٹے۔

(مرسلہ: ناصرہ احمد۔ کینیڈا)

Read Previous

آج کی دعا

Read Next

فقہی کارنر

Most Popular