• 3 نومبر, 2026

آج کی دعا

بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّمَعَ اسْمِہٖ شَیْء فیِ الْاَرْضِ وَلَا فیِ السَّمَاءِوَ ھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ

(ابوداؤد۔کتاب الادب)

ترجمہ: میں اللہ کے نام کے ساتھ دعا کرتا ہوں جس کے نام کے ساتھ کوئی چیز زمین اور آسمان میں نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ اور وہ بہت سننے والا اور جاننے والا ہے۔

یہ پیارے رسول حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی خدا تعالیٰ کی پناہ میں آنے کی جامع دعا ہے۔ رسول کریمؐ کا ارشاد مبارک ہے کہ جو شخص یہ دعا روزانہ صبح یا شام تین مرتبہ پڑھ لے اللہ تعالیٰ اسے اس روز یا اس رات کو کسی بھی ناگہانی بلا سے محفوظ رکھتا ہے۔

(قدسیہ محمودسردار)

Read Previous

تیسرا عشرہ آگ سے نجات اور آگ سے نجات طلب کرنے کی دعائیں

Read Next

مناجات

Most Popular