• 18 اکتوبر, 2026

پندونصیحت

پندونصیحت
(کلام حضرت مرزا بشیر احمدؓ)

اپنا غمخوار مجھ کو جان اے دوست
میرا کہنا کبھی تو مان اے دوست

دنیائے دُوں سے مت لگانا دل
چند روزہ ہے یہ جہان اے دوست

پھول جتنے بھی چن سکے چن لے
ہے اجڑنے کو بوستان اے دوست

دین سے پھیرتا ہے تُو منہ کیوں؟
اس پہ لگتا نہیں لگان اے دوست

دین سے جو تجھے کرے غافل
بات اس کی کبھی نہ مان اے دوست

اس سے نکلیں گے بےبہا موتی
ایسی اسلام کی ہے کان اے دوست

لوٹ لے دین کا خزانہ تُو
اس سے غافل ہے سب جہان اے دوست

گر خدا کی طرف جھکے گا تُو
وہ بھی خود ہو گا مہربان اے دوست

کر تُو یادِ خدا، کہ پیری میں
تجھ کو رکھے گی یہ جوان اے دوست

(کلامِ بشیر صفحہ4-5 ایڈیشن 1963ء)

Read Previous

اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت

Read Next

اعلانات دعا

Most Popular