• 18 اکتوبر, 2026

امیر المومنین کے امریکہ کے دورے پہ ایک نظم

امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد
خلیفہ المسیح الخامس ایدہ للہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
کے امریکہ کے دورے پہ ایک نظم

امریکہ کی سر زمین پہ اک نور آ گیا
مہدی کا جانشین جب مسرور آ گیا

فتح عظیم ہوگئی زائن میں جلوہ گر
جب بادشاہ مظفر و منصور آ گیا

کنجی شہر کی Mayor نے ہے پیش کی اسے
جب شاہ سوار حسن کا پر نور آ گیا

قلب و نظر بھی دید سے روشن ہوئے تمام
جب اک حسین چہرہٴ مسحور آگیا

وہ جس کے ساتھ ہے خدا اور وہ خدا کے ساتھ
صحیفے میں جو لکھا تھا وہ مامور آ گیا

منعم نعیم ہم نے وہ لمحات پائے ہیں
دل مطمئن تو روح کو سرور آ گیا

امریکہ کی سر زمین پہ اک نور آ گیا
مہدی کا جانشین مسرور آ گیا

(منعم احمد خان نعیم۔ امریکہ)

Read Previous

یہ شمع آندھیوں میں بھی جلتی رہی ہمیش

Read Next

باپ کی دعا بیٹے کے واسطے

Most Popular